رضا ہارون بھی مصطفی کمال سے جا ملے


\"must\"متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر رضا ہارون بھی مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہو گئے ،جس کے بعدسابق سٹی ناظم کراچی کے قافلے میں شامل رہنماﺅں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔اس سے قبل مصطفی کمال ، انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب اور افتخار احمد نے بھی کمال گروپ جوائن کیا تھا۔
رضا ہارون نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جو باتیں انیس قائم خانی اور مصطفی کمال نے3مارچ کو کہیں وہ تمام ہی درست ہیں،یہ لوگ باطل کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں، 3مارچ کے ان کے قدم کو پاکستان کی تاریخ میں بہادری اور ملک سے محبت کیلئے اٹھایا گیا قدم قرار دوںگا۔ان کا کہنا تھا کہ جو باتیں میںیا مصطفی کمال کہہ رہے ہیں وہ پارٹی کے تمام ہی رہنما صحافیوں سے نجی گفتگو میں کہہ چکے ہیں۔
رضا ہارون نے کہا کہ میں 1987ءسے متحدہ قومی موومنٹ کا حصہ رہا ہوں، ایم کیو ایم میں آنا میری غلطی نہیں تھی،ہم نے پارٹی میں ایک شخص کی پوجا کرنے کیلئے نہیں بلکہ غریب آدمی کے حقوق کی جدوجہد کیلئے بنائی تھی لیکن آج میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ وہ پارٹی نہیں جس میں ہم شامل ہوئے تھے۔
سابق صوبائی وزیرنے سوال کیا کہ میں پوچھتا ہوں کہ کیا 30 سال میں کوٹہ سسٹم ختم کردیا گیا؟، کیا ہمارے تمام مڈل کلاس کے لوگ اپر کلاس کے ہوگئے ہیں؟،جو مقاصد سوچ کر ہم پارٹی میں شامل ہوئے تھے کیا وہ تمام پورے ہوگئے ؟۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments