متحدہ کے کئی اہم رہنما اچانک بیرون ملک روانہ


\"mqm\" متحدہ قومی موومنٹ کے کئی اہم رہنما اچانک بیرون ممالک کے لئے روانہ ہو گئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایم کیو ایم کی سینیٹر خوش بخت شجاعت، سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری اور ممبر صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی کینیڈا کے دورے پر روانہ ہو گئے جب کہ سندھ اسمبلی میں اپوریشن رہنما خواجہ اظہار الحسن دبئی چلے گئے۔
واضح رہے کہ 3 مارچ کو سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کی جانب سے اپنی علیحدہ جماعت بنانے کے اعلان کے بعد سے اب تک ایم کیو ایم کے کئی اہم رہنما ان کے قافلے میں شامل ہو چکے ہیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں