ہالی وڈ میں کام کرنے کی خواہش ہے : عالیہ بھٹ


\"alia ”سٹوڈنٹ آف دی ائر“ سے بالی وڈ میں کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عالیہ ابھی سے ہالی وڈ کے خواب دیکھنے لگی ہیں۔
22سالہ عالیہ بھٹ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ابھی وڈ میں ان کے کیریئر کی شروعات ہے اور انھیں ابھی بہت لمبا سفر طے کرنا ہے لیکن بالی وڈ کی دوسری لڑکیوں کی طرح ان کی بھی دلی خواہش ہے کہ وہ ایک دن ہالی وڈ میں کام کریں اپنی صلاحیتوں کو مغرب میں بھی منوائیں۔ انھوں نے کہا کہ چند اچھی فلموں میں کام کرنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں ہر کسی کو چیلنج کر سکتی ہوں۔انھوں نے کہا کہ پرینکا چوپڑا اور دپیکا پڈکون کی راہ پر چلتے ہوئے وہ بھی ضرور ہالی وڈ میں خود کو منوائیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments