ایم کیو ایم سمندر ہے،چند قطرے نکل جانے سے فرق نہیں پڑے گا: فاروق ستار


\"farooq ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اور سمندر سے قطرے نکل جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کسی کے نکل جانے سے فرق نہیں پڑتا جس طرح سمندر سے ایک دو بالٹی پانی نکالنے سے اس کا کچھ نہیں بگڑتا۔
قبل ازیں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے یوسی 22 رنچھوڑلائن میں صفائی مہم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون سے متعلق سوال پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں میں نہیں جانا چاہیے،اللہ سب کو ہدایت دے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ضلع شرقی ، غربی اور وسطی میں صفائی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔آج ملیر، کورنگی اوردیگر علاقوں میں بھی صفائی ہورہی ہے۔ شہر سے روزانہ 14ہزارٹن کچرا اٹھانا ممکن نہیں ،ابھی صرف 25فیصد کچرا اٹھایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم میں سب نے تعاون کا یقین دلایا ہے تاہم اس کے لیے مزید گاڑیاں درکار ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments