ارجن کپور اور آتیا شیٹھی میں قربتیں بڑھنے لگیں


\"arjunبالی ووڈ نگری میں حال ہی میں قدم رکھنے والے اداکار ارجن کپور اور ماضی کے سپرسٹار سنیل شیٹھی کی بیٹی اور اداکارہ آتیا شیٹھی میں قربتیں بڑھنے لگیں۔
بالی ووڈ اداکارارجن کپوراپنی جانداراداکاری کے باعث فلم نگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن ان کی وجہ شہرت ان کے معاشقے بھی ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ساتھ معاشقے کا چرچہ زبان زد عام تھا تاہم اب ایک اور اداکارہ کے ساتھ انہیں دیکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارجن کپور ماضی کے سپرسٹار سنیل شیٹھی کی بیٹی اور اداکارہ آتیا شیٹھی میں قربتیں بڑھنے لگیں ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں اداکاروں کو متعدد مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ گزشتہ رات بھی ایک تقریب میں دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ شرکت کی تاہم تقریب میں ارجن کپور کی سابقہ محبوبہ سوناکشی سنہا بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ آتیا شیٹھی نے فلمی کیرئیر کا آغاز گزشتہ سال سلمان خان پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم”ہیرو“سے کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments