آپریشن ضرب عضب منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے : آرمی چیف


\"armyآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کیخلاف کامیابی سے جاری آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں دنیا میں ابھرتے ہوئے جیو سٹریٹجک ماحول اور پاکستان کی سکیورٹی پر اس کے اثرات کے حوالہ سے بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے ڈھانچے کے خاتمے کے لیے خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن تیز کرنا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فاٹا میں جاری آپریشن اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ طویل مدتی استحکام کے لیے آپریشن کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ آپریشن کے بعد کے امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے شوال اور گردونواح میں جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں