روس کا شام سے افواج واپس بلانے کااعلان


\"viladiروس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام سے اپنی افواج کو واپس بلانے کا حکم دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام میں لڑائی میں مصروف اپنی افواج کو واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے اور کل سے ہی شام سے افواج کے انخلا کا حکم دیا ہے جس کے بعد روسی افواج کا انخلا کل سے ہی شروع کیا جائے گا جب کہ روس کی جانب سے شام میں جاری بحری اور فضائی بیس آپریشن جاری رہے گا۔
روسی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شام میں افواج کو رکھنے کے مطلوبہ مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں اسی وجہ سے وزارت دفاع کو حکم دیا ہے کہ کل سے روسی افواج کا شام سے انخلا شروع کردیا جائے جب کہ افواج کی واپسی کا فیصلہ شامی صدر سے اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روسی افواج نے30 ستمبر 2015 سے شام میں ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments