بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں  5 دہشت گرد ہلاک


\"bhawalapur\"بہاولپور میں انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد مار ے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی ملتان نے خفیہ اطلاع پر بہاول پور کے علاقے سمہ سٹہ میں کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں اور انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں کے درمیان بہاول پور اوور ہیڈ برج پر مبینہ مقابلہ بھی ہوا۔ مقابلے کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی لاشیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔