پاک بھارت عوام نفرتیں ختم کرنا چاہتے ہیں : رضا مراد


\"razaمجھے خوشی ہے کہ پاکستانی اور بھارتی عوام کی طرح دونوں ممالک کے وزیر اعظم بھی تمام تر اختلافات کو بھلا کر دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی کی اچانک پاکستان آمد اور وزیر اعظم پاکستان سے خیر سگالی جذبے کے شاندار مظاہرے نے تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے رشتہ جوڑنا چاہتے ہیں۔ نفرتیں ختم کرنا چاہتے ہیں ،یہ بات بھارتی اداکار رضا مراد نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی آمد کے بعد پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر جو عزت و احترام ملتا ہے وہ میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا، تقریب سے خطاب کرنے والوں میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ، حسن سومرو اور دیگر شامل تھے۔
رضا مراد نے مزید کہا کہ اس بار میری بیٹی عائشہ نے پاکستان جانے کی ضد کی تھی، عائشہ مراد نے کہا کہ وہاں پاکستان کا امیج غلط رنگ میں دیا جاتا ہے جو کچھ بتایا جاتا ہے ایسا کچھ نہیں ہے اور میں نے دیکھا کہ یہاں خلوص ہی خلوص ہے۔ بعد ازاں رضا مراد اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی چلے جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments