پنجاب اور سندھ کے منتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے


\"half\"لاہور کی 274 یونین کونسلز سمیت پنجاب بھر کے نومنتخب بلدیاتی نمائندے آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھا رہے ہیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری ٹاون ہال میں منعقد ہوگی، یونین کونسلز کے متعلقہ ریٹرننگ افسران نو منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز سے انکے عہدوں کا حلف لیں گے۔بلدیاتی نمائندے حلف اٹھانے کے بعد مخصوص نشستوں پر جن میں خواتین سمیت دیگر نشستیں شامل ہیں کو چنیں گے۔
سندھ بھر میںبھی منتخب بلدیاتی نمائندے آج اپنا حلف اٹھائیں گے۔ حلف نامے کا متن انگریزی، اردو اور سندھی زبان میں ہوگا۔کراچی کی 6 ضلعی اور ایک ڈسٹرکٹ کونسل کے منتخب نمائندوں کی تقریب بھی آج ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ساوتھ میں 186 بلدیاتی نمائندےوائی ایم سی گراونڈ میں حلف اٹھائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سائٹ زون میں حلف اٹھانے والے ارکان کی تعداد 276ہے۔ضلع کورنگی میں نجی ہال میں 222 جبکہ ضلع شرقی کے186ارکان وفاقی اردو یونیورسٹی میں حلف اٹھائیں گے۔
ضلع ملیرکے 78 نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری اولڈ ڈی ایم سی بلڈنگ قائد آباد میں ہوگی۔ جبکہ ضلع وسطی میں 306 ارکان کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں حلف اٹھائیں گے۔ ضلع کونسل میں حلف اٹھانے والے اراکین کی تعداد 38 ہے۔تمام منتخب اراکین سے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اور سیشن جج صاحبان حلف لیں گے۔بلدیاتی نمائندوں سے ایڈیشنل سیشن جج اور ڈی آر او صاحبان حلف لیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments