سہائے علی بھی بولی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار


sohaiبولی وڈ پروڈیوسر سبھاش سنگھ کے مطابق پاکستانی اداکارہ سہائے علی ابڑو فلم ’گوگلی ہو گئی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’گوگلی ہو گئی‘ میں ٹی وی اداکار پرتھ سمنتھن ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور خبریں تھی کہ اداکارہ ماورا حسین ان کے ہمراہ اس فلم میں کام کریں گی۔
تاہم پروڈیوسر سبھاش سنگھ نے حال ہی میں فلم کے حوالے سے رکھی گئی ایک تقریب میں اعلان کیا کہ اس فلم میں ماورا نہیں سہائے علی ابڑو کام کریں گی۔
ان کا کہنا تھا ’سہائے نے فلم کی سکرپٹ سننے کے بعد اس میں کام کرنے کی حامی بھری تھی اور میں نہیں جانتا کہ ماورا حسین کی فلم میں کام کرنے کی افواہیں کہاں سے آرہی ہیں‘۔
فلم ’گوگلی ہو گئی‘ ایک مزاحیہ رومانوی کہانی ہوگی جس کی کہانی ہندوستانی مقبول مزاحیہ شو کامیڈی سرکس کے لکھاری نے تحریر کی ہے۔
فلم کی ریلیز رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔


Comments

FB Login Required - comments