شادی سے انکار پر لڑکی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی


منڈی بہاؤالدین میں پھالیہ کے علاقہ پنڈی کالو میں تصور نامی شخص نے شادی سے انکا رکرنے پر 19 سالہ لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس کے نتیجے میں لڑکی جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ لڑکی کا 75 فیصد جسم جل چکا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تصور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).