آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی


\"genآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالعدم تحریک طالبان کے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی جن میں غیر ملکیوں کے قتل سمیت مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں کی جانب سے سزا پانے والے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے جب کہ سزا پانے والوں میں نانگا پربت پرغیرملکی سیاحوں کو قتل کرنے سمیت سید وشریف ایئرپورٹ، سکولز، مسلح افواج اور شہریوں کونشانہ بنانے والے دہشت گرد شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن میں مشتاق احمد، محمد نواز،تاج گل، اصغرخان، احمد علی، ہارون رشید، بخت امیر، عزیزخان، فضل غفار، اصغرخان، اکرام اللہ، حیدر اور عرفان اللہ بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیا گیا جہاں انہوں نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments