ایم کیو ایم کے باغی گروپ کا مصطفی کمال کی حمایت کا فیصلہ


mqmلندن میں ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے باغی گروپ نے مصطفی کمال کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایم کیو ایم کے تین اہم رہنما جلد ہی مصطفی کمال گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔
لندن میں ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکرٹیریٹ کے باغی گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت انیس ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں باغی رہنماو¿ں نے مصطفی کمال کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے تین اہم رہنما جلد ہی مصطفی کمال گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔ لندن میں مقیم ان رہنماو¿ں نے مصطفی کمال گروپ سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور جلد ہی کراچی پہنچیں گے۔ ایم کیو ایم کے اس باغی گروپ کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔


Comments

FB Login Required - comments