حقوق نسواں بل پر اسلام مخالف شقوں کا جائزہ لے رہے ہیں: پرویز رشید


pervaiz rahseedپولیس اور عوام کے تعلقات کے حوالہ سے سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ سندھ کے حالات پہلے سے بہتر ہیں جمہوریت کا حسن ہے کہ لوگوں کو اپنی بات کہنے کا موقع ملے سیاسی جماعتوں میں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو بیان جمع کرانے کی حامی بھر لی ہے۔ حقوق نسواں بل پر اسلام مخالف شقوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور علما سے تجویز بھی طلب کر لی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ اپنے بچوں کو پرامن پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ افغانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں امن چاہتے ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments