صدر باراک اوبامہ: آٹھ برس، بیس لاکھ تصویریں اور ایک فوٹو گرافر


باراک اوبامہ 2009 سے 2017 تک امریکا کے صدر رہے۔ اس دوران پیٹ سوزا باراک اوبامہ کے سرکاری فوٹو گرافر رہے۔ دراصل پیٹ سوزا نے سینیٹر اور پھر گورنر سے صدر بننے تک باراک اوبامہ کے سیاسی سفر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا۔ وائٹ ہاؤس مین سرکاری فوٹو گرافر کا منصب نہایت اعصاب شکن ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہفتہ وار چھٹی کا کوئی تصور نہیں ہوتا۔ بیماری کی صورت میں بھی رخصت نہین ملتی۔ دن رات مین کسی بھی وقت فون کی گھنٹی بجتی ہے اور آپ کو طلب کر لیا جاتا ہے۔ اس مشقت کا لیکن صلہ یہ ہے کہ سرکاری فوٹو گرافر کی آنکھ امریکی صدر کی زندگی کے ایسے پہلو بھی دیکھ سکتی ہے جو کسی اور کے حصے میں نہیں آتے۔ یہ عہدہ ملنا گویا تاریخ کو بنتے دیکھنے کا نایاب موقع سمجھا جاتا ہے ۔

پیٹ سوزا نے باراک اوبامۃ کے عہد صدرات میں پہلے سیاہ فام امریکی صدر کی بیس لاکھ کے قریب تصاویر اتاریں۔ ان کا کہنا ہے کہ باراک اوبامہ کو بچوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت پسند ہے۔ وہ عوام میں گھل مل جانے کی قدرتی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اب پیٹ سوزا نے صدر اوبامیہ کی منتخب تصاویر اپنی کتاب Obama: An Intimate Portrait کی صورت میں شائع کی ہیں۔ اس کتاب سے چند منتخب تصاویر بی بی سی کے شکریے کے ساتھ۔۔۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32552 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp