جارجیا میں 8000 سال پہلے شراب بنائی جاتی تھی


سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے مرتبانوں کے ٹکڑے ملے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ 8 ہزار سال پہلے شراب بنائی جاتی تھی۔

مٹی کے بنے ہوئے کچھ مرتبانوں پر شراب کے مرکبات ملے ہیں۔ یہ مرتبان جارجیا کے شہر تبلیسی کے جنوب میں دو مقامات سے دریافت ہوئے ہیں۔

ان میں سے کچھ مرتبانوں پر انگوروں کے گچھوں کی اور ایک ناچتے ہوئے آدمی کی تصاویر بنی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل شراب بنانے کی قدیم ترین گواہی ایران میں دریافت ہونے والے ایک سات ہزار برس برتن سے ملی تھیں۔

“ہمیں یقین ہے کہ یہ جنگلی انگور کو صرف شراب بنانے کے لئے کاشت کرنے کی پہلی مثال ہے”۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سینئیر ریسرچر سٹیفن باٹیوک نے بتایا۔ “شراب اس تہذیب میں ایک کلیدی عنصر ہے جسے ہم مغربی تہذیب کہتے ہیں۔ یہ دوا، سماجی مشروب، دماغ تبدیل کرنے والے مادے، ایک قیمتی شے کی حیثیت سے مشرق کے کھانوں، معیشت اور معاشرے کا فوکس تھی”۔

یہ مرتبان تانبے کے زمانے کے دو دیہات گداچریلی اور شلاوریس سے ملے ہیں۔ شراب کے واضح نشانات آٹھ مرتبانوں پر ملے ہیں جن میں سے ایک کی عمر چھے ہزار قبل از مسیح کی ہے۔ ان سے ملتے جلتے مرتبان آج بھی جارجیا میں شراب بنانے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).