امریکی پولیس والا مشتبہ شخص کے بٹوے میں منشیات ڈالتے پکڑا گیا


لاس اینجلس پولیس کے ان دو پولیس والوں کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ جب وہ ایک شیلڈ نامی مشتبہ شخص کے بٹوے میں کوکین رکھ رہے تھے تو ان کے اپنے ہی جسم سے لگے کیمرے ان کی فلم بنا رہے تھے! یاد رہے کہ لاس اینجلس میں ہر پولیس والے کے سینے سے اک کیمرہ لگا ہوتا ہے جو ہمہ وقت ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے تا کہ پولیس والے کے ہر عمل کی ویڈیو بنتی رہے اور وہ بلا وجہ کسی شہری سے زیادتی نہ کر سکے!

امریکی چینل سی بی سی 2 کو موصول شدہ ویڈیو میں پولیس آفیسر سیمویئل لی مشتبہ شخص کی تلاشی لے رہا ہے۔ آفیسر لی کے عدالت میں بیان اور درج کردہ پولیس رپورٹ کے مطابق شیلڈز کی سامنے والی جیب سے کوکین برآمد ہوئی تھی۔

لیکن کیمرے کی ویڈیو کچھ اور ہی داستان سنا رہی تھیں! ایک اور زاویے سے بنی ویڈیو میں لاس اینجلس پولیس کے گیکسیولا نامی آفیسر گلی میں سے شیلڈ کا بٹوہ اٹھا کے آفیسر لی کو دکھاتے ہیں۔ پھر وہ گلی میں سے ایک سفید سفوف والی منشیات بھری تھیلی اٹھا کے شیلڈ کے بٹوے میں ڈالتے نظر آتے ہیں!


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).