بلوچستان میں 15 افراد کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا


بلوچستان

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کیچ سے 15 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کمشنر مکران بشیر احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا اور یہ افراد غیر قانونی طور پر باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

بشیر احمد کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گروک میں انھیں گاڑی سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مرنے والے تمام افراد نوجوان اور پنجابی تھے۔

بلوچستان میں اس سے پہلے بھی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں سنہ 2008 میں تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp