کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس افسر اہلیہ، بیٹے اور بھائی سمیت جاں بحق


کوئٹہ  کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن محمد الیاس، اہلیہ، بیٹے اور بھائی سمیت جاں بحق جب کہ ان کی پوتی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف اور گنجان آباد علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں بازار سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس ان کی اہلیہ، بیٹا علی اور بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ بچی زخمی ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس نے عینی شاہدین سے مزید تفصیلات حاصل کر کے ان کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے جنہوں نے گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل 9 نومبر کو کوئٹہ میں ڈی آئی جی حامد شکیل کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں ڈی آئی جی سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں