ثانیہ مرزا 31 برس کی ہو گئیں


دنیا میں تہلکہ مچانے والی بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 15نومبر کو 31 برس کی ہو گئیں۔ ثانیہ مرزا پاکستان کے کرکٹ سٹار شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔

ثانیہ مرزا 15نومبر 1986ء کو ممبئی میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے 2003ء میں 17 سال کی عمر میں بطور ٹینس پلیئر پروفیشنل کیرئیر میں قدم رکھا۔  ثانیہ نے2003ء ہی میں جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں حصہ لیا،جبکہ ساتھ ہی اپنی تعلیم پر بھی توجہ جاری رکھی اور سینٹ میری کالج سے گریجویشن کیا۔ ثانیہ مرزا2005 ءہونے والے یو ایس اوپن، گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں بھی شریک ہوئیں۔

انہیں بھارت کی سب سے زیادہ رینک حاصل کرنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہے، وہ اب تک کئی اعزازات حاصل کر چکی ہیں، جن میں بھارتی حکومت کی جانب سے چوتھا بڑا سرکاری ایوارڈ پدم شری بھی شامل ہے۔

ثانیہ نے جولائی 2009ء میں اپنے بچپن کے دوست اور حیدر آباد کی معروف کاروباری شخصیت صہیب مرزا سے منگنی کی جو 28جنوری 2010ء کو ختم ہو گئی۔

ثانیہ مرزا نے اتنا متاثر کیا کہ 29 مارچ 2010ء کو شعیب ملک سے شادی کر لی۔ تب ان کی عمر 24 برس تھی۔

31 ویں سالگرہ کے موقع پر ثانیہ مرزا کی خصوصی تصاویر گیلری میں ملاحظہ کریں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).