سرتاج عزیز اور سشما سوراج میں باقاعدہ ملاقات آج ہو گی


\"sushmaسارک وزراءکانفرنس میں ناشتے کی میز پر سرتاج عزیز اور سشما سوراج اکٹھے ہو گئے۔ دونوں رہنماو¿ں میں باضابطہ ملاقات آج ہو گی۔
نیپال کے شہر پوخارا میں ساو¿تھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن سارک کا اجلاس جاری ہے۔ آج ناشتے کی میز پر سرتاج عزیز اور سشما سوراج اکٹھے ہو گئے جبکہ باضابطہ ملاقات کچھ دیر بعد ہو گی۔ ملاقات میں دونوں رہنما پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور پٹھانکوٹ حملے کی تفتیش میں پیش رفت سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے پہلے اس موقع پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں: ۔  انتخابات میں فکسنگ کرنے والا میچ فکسرز کے خلاف کارروائی کررہا ہے، عمران خان