خیبر ایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک


khyber agencyسکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان اور خیبرایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ، مارے جانے والے دہشت گرد سیاحوں اور پبلک ٹرانسپورٹ حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ ، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کے دو جوان بھی شہید ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان میں کارروائی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحوں اور قراقرم ہائی ویز پر حملوں میں ملوث تین مطلوب دہشت گرد ٹھکانے لگا دیئے۔ دوران جھڑپ سکیورٹی فورسز کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ دوسری کارروائی خیبرایجنسی میں درمو دراب پاس کے قریب ہوئی ، جہاں دہشت گردوں کو چیک پوسٹ پر حملہ مہنگا پڑگیا۔ سکیورٹی فورسز جوابی حملے میں 5 دہشت گردوں کو ابدی نیند سلا دیا۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دی گئیں۔


Comments

FB Login Required - comments