پی ٹی وی کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز آغا مسعود شورش کو برخاست کر دیا گیا


پاکستان ٹیلی ویژن کے معطل ڈائریکٹر کرنٹ افئیرز آغا مسعود شورش کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ آغا مسعود شورش کے مستقبل کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن شعبہ کرنٹ افئیرز کے ڈائریکٹر آغا مسعود شورش کو نوکری سے برخاست کئے جانے کی فائل پر گزشتہ روز سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے دستخط کئے اور ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کئے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ آغا مسعود شورش کے خلاف ادارے اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداران کو عرصہ طویل سے درخواستیں موصول ہو رہیں تھیں۔ انہیں 3 ماہ قبل فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا تھا،

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں پی ٹی کی دو خواتین اینکرز تنزیلہ مظہر اور یشفین جمال کی جانب سے ڈائریکٹر کرنٹ افئیرز پی ٹی وی آغا مسعود شورش کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔ آغامسعود شورش کے خلاف اعلیٰ سطح کی  پانچ انکوائریاں جاری تھیں جن میں پی ٹی وی پر کام کرنے والی خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی3 تین درخواستوں سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال اور فرائض میں غفلت کی انکوائریاں بھی شامل تھیں۔

نجی ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے سابق پی ٹی وی اینکر تنزیلہ مظہر نے کہا کہ کہنا تھا کہ ‘کام کے دوران آغا مسعود شورش فحش زبان اور فحش مذاق کرتے ہیں اور مذاق کے نام پر جسمانی طور پر قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں، اس حوالے سے کئی لوگوں سے بات ہوئی جس کے بعد ہم نے اس معاملے کے خلاف آواز اٹھائی’۔ ٹی اینکر کا مزید کہنا تھا کہ ‘آغا مسعود شورش نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے بعد مجھ سے معافی مانگی جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے’۔

انھوں نے مزید کہا کہ ‘ریکارڈ پر موجود ہے کہ میں ارشد خان اور محمد مالک کے پاس آغا مسعود کی شکایت لے کر گئی تھی جس کے بعد انھیں تمام اینکر خواتین کے ساتھ ایک میٹنگ میں بلا کر تنبیہہ کی گئی تھی’۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).