انڈیا میں ’سیکس سے انکار پر خاوند نے بیوی کو مار ڈالا‘


An artwork in henna to protest against domestic violence

انڈیا میں خواتین کے خلاف سب سے زیادہ شکایات گھریلو تشدد کی سامنے آتی ہے

انڈیا کی ریاست ہریانہ میں پولیس کے مطابق ایک شخص نے ہم بستری سے انکار کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

35 سالہ سنجیہو کمار پر الزام ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر مار دیا۔

پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

انڈیا میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ شکایات خواتین پر گھریلو تشدد کی رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

’بیوی کا سیکس سے انکار نفسیاتی تشدد ہے‘

’بیوی کے ساتھ زبردستی سیکس، جرم قرار نہ دیں‘

انڈیا: کھانا دیر سے ملنے پر بیوی کا قتل

پولیس اہلکار نے بتایا کہ ’وہ کافی دنوں سے اپنے شوہر کے ساتھ جنسی تعلق سے انکار کر رہی تھیں اور منگل کو انھوں نے سیکس کرنے سے دوبارہ انکار کیا جس پر اُن کے شوہر غصے میں آ گئے اور انھوں نے گلا دبا دیا۔‘

دو دہائیوں سے یہ جوڑا رشتے ازواج میں منسلک تھا اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ قتل کا یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے ایک گاؤں میں ہوا۔

انڈیا میں ہر پانچ منٹ کے بعد گھریلو تشدد کا مقدمہ درج ہوتا ہے لیکن سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کی شرح اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

انڈیا میں خواتین کو تحفظ دینے کے لیے سنہ 2005 میں گھریلو تشدد کی روک تھام کا قانون نافذ کیا گیا تھا لیکن یہ قانون بھی جرم کی روک تھام میں کارگر ثابت نہیں ہوا کیونکہ گھریلو تشدد کو جرم تصور نہیں کیا جاتا۔

بی بی سی کی گیتا پانڈے کا کہنا ہے کہ انڈیا میں گھریلو تشدد کی بڑی وجہ معاشرے میں مردوں کو زیادہ اہمیت دینا ہے جہاں عورتوں کو مردوں سے کم تر تصور کیا جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp