بول چینل کے پروگرام میں دوسروں کا دل دکھانے پر معذرت چاہتا ہوں: عامر لیاقت حسین


 

عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ بول چینل کے پروگرام میں جس جس کا دل دکھایا، اس سے معذرت چاہتا ہوں۔ ان کا موقف ہے کہ انہوں نے خود کچھ بھی نہیں کیا۔ “پروگرام میں وہی کچھ کہتا تھا جو چینل انتظامیہ کی جانب سے کہنے کی ہدایت کی جاتی تھی:

تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی چینل کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے چینل کو خیر آباد کہنے کے بعد جاری کیے گئے پیغام میں ان سب افراد سے معذرت کی ہے جن کے خلاف انہوں نے اپنے شو میں ہرزہ سرائی کی تھی۔ عامر لیاقت کا دعوی ہے کہ ان کے دل میں کسی کے خلاف نفرت نہیں ہے۔ اپنے پروگرام میں وہ خود سے کچھ بھی نہیں کہتے تھے۔ پروگرام میں وہی کچھ کہا جاتا تھا جو چینل انتظامیہ کی جانب سے کہنے کے لئے کہا جاتا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).