پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقوں کی تیاری میں


سعودی فوج

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے دفاعی اور سفارتی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی افواج اکثر مشترکہ فوجی مشقیں کرتی رہتی ہیں

پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقیں ’شہاب 2‘ کی تیاری کر رہی ہیں جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ ہو گا اور کارکردگی بہتر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی اتحاد اور پالیسی میں توازن بھی؟

ایران یمن میں قیامِ امن میں ناکامی کا ذمہ دار: سعودی عرب

اسلامی اتحاد: پاکستان نے کہیں جلدبازی تو نہیں کی؟

’سعودی اتحاد کی شرائط پارلیمان میں پیش کریں‘

’جنرل راحیل امت مسلمہ کے اتحاد کا سبب بنیں گے‘

این او سی جاری، راحیل شریف سعودی عرب روانہ

انھوں نے کہا کہ ان مشقوں سے دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت بڑھے گی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے دفاعی اور سفارتی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی افواج اکثر مشترکہ فوجی مشقیں کرتی رہتی ہیں۔

دونوں ملکوں کے مابین خصوصی افواج کی عسکری مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سعودی کمان میں 41 اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے وزائے دفاع کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے وزرائے دفاع کا اجلاس آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو گا۔

پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے سربراہ ہیں۔ یہ عسکری اتحاد سنہ 2015 میں بنا تھا جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکے جدوجہد کرنا ہے۔

سعودی عرب

اس سے پہلے اسلامی اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ دفاعی مراسم ہیں۔ گذشتہ ماہ پاکستان کی فوج اور سعودی شاہی افواج نے مشترکہ عسکری مشقیں کی تھیں۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32500 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp