اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم ایک مرتبہ پھر پیش


نواز شریف

نواز شریف اپنی اہلیہ کی صحت کے لیے فکر مند ہیں

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز، اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی۔

عدالت میں موجود نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ اب سے کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج استغاثہ کی جانب سے چار گواہان پیش کیے جائیں گے جن سے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جراح کریں گے۔

نواز شریف کی پارٹی سربراہی سے متعلق بل مسترد

’نواز شریف کو احتساب عدالت کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہیے‘

ریفرنس یکجا کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا حکم

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف پاناما پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نیب نے چھ ہفتوں کے اندر ریفرنس تیار کرکے نیب عدالتوں کے بھجوائے تھے اور ان عدالتوں نے اب چھ ماہ کے اندر فیصلہ دینا ہے۔

یاد رہے کہ میاں نواز شریف کو آج کی سماعت کے لیے عدالت نے حاضری سے استثنیٰ دے رکھی ہے تاہم سابق وزیراعظم آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

عدالت نے نواز شریف کو ایک ہفتے جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز کو ایک ماہ کے لیے حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے تاہم مریم نواز نے عدالت کو درخواست دی ہے کہ ان کی ایک ماہ کی استثنیٰ کی تاریخوں میں تبدیلی کی جائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عدالتی مفرور قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ملزم کی عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے نیب کے حکام کو ملزم طلبی کے لیے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس سے پہلے عدالت نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اُنھیں ایک ماہ کے اندر اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طرف سے ان کے خلاف دائر ہونے والے تینوں ریفرنس کو یکجا کرنے کے بارے میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp