پرویز مشرف دبئی چلے گئے


\"pervaizسابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام خارج ہونے کے بعد علاج کیلئے دبئی چلے گئے۔سپریم کورٹ نے بدھ کو وفاقی حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جون، 2014 میں مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔عدالتی فیصلے کے کچھ گھنٹوں بعد میڈیا پر قیاس ا?رئیاں شروع ہو گئیں مشرف بدھ کو رات گئے دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔تاہم، آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔
پرویز مشرف جمعرات کو رات گئے سخت سکیورٹی پہرے میں اپنی بیوی صہبا مشرف کے ہمراہ ایک نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، جہاں اے پی ایم ایل کی اعلیٰ قیادت اور ان کی طبی ٹیم پہلے سے موجود ہے۔مشرف نے روانہ ہوتے وقت میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ایک کمانڈو ہیں اور انہیں اپنے وطن سے پیار ہے۔’ میں کچھ ہفتوں یا مہینوں میں واپس آ جاو¿ں گا‘۔انہوں نے کہا کہ وہ واپس پاکستان آ کر تمام مقدمات کا سامنا کرنے کے علاوہ سیاست میں متحرک کردار بھی ادا کریں گے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مشرف کا نام ایس سی ایل سے نکالنے کا اعلان کیا، جس کے بعد سابق صدر کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار ہو گئی۔چوہدری نثار نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے آج باقاعدہ درخواست کی گئی تھی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مشرف پر ملکی عدالتوں میں مقدمات جوں کے توں رہیں گے اور وہ ان کا سامنا کریں گے۔انھوں نے بتایا کہ سابق صدر نے مقدمات میں پیش ہونے کا وعدہ کیا ہے۔بعد ازاں وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments