پرویز مشرف حکومت کے ساتھ مک مکا کرکے دبئی گئے: مولا بخش چانڈیو


\"chandioمشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔
پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ میاں نوازشریف دن بدن کمزور ہوتے جارہے ہیں، اختیارات میاں نواز شریف کے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اور حکومت کے درمیان مک مکا ثابت ہورہا ہے جس کے نتیجے میں پرویز مشروف کو باہر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے احسان کا بدلہ چکا دیا ہے،مشرف کا جانا جرم ہے، مشرف نے آئین توڑا، ججز کو قید رکھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments