اسحاق ڈار کی چھٹی منظور، وزیر خزانہ کا قلمدان لے لیا گیا


ڈار

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بدھ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار کی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو 20 نومبر کو خط لکھا تھا جس میں اپنے علاج کے لیے چھٹی کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار اِن دنوں لندن میں زیرِ علاج ہیں جبکہ احتساب عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے بدھ کی رات دو نوٹیفیکیشن جاری ہوئے۔ ایک نوٹیفیکیشن اسحاق ڈار کی تین ماہ کی چھٹی کی منظوری کے حوالے سے ہے۔ اور دوسرا نوٹیفیکیشن میں اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار کی چھٹیوں کے دوران وزیر خزانہ کا قلمدان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس ہو گا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ کے دوران اسحاق ڈار واپس آ کر اپنی وزارت کا چارج دوبارہ سنبھال سکتے ہیں۔

اسحاق ڈار کے خلاف معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے سے متعلق ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

نواز اور ڈار

قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔

پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ عہدے پر فائض وزیر خزانہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہو۔

اسحاق ڈار حکمراں جماعت کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سمدھی بھی ہیں۔ نیب نے اس ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ کے زیر استعمال تین اکاونٹس بھی منجمند کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم ایک مرتبہ پھر پیش

اسحاق ڈار شریف خاندان کے لیے ناگزیر کیوں ؟

اسحٰق ڈار پر کیا بیتی؟

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

حدیبیہ کیس: جسٹس کھوسہ کی نیب کی اپیل سننے سے معذرت

اس کے علاوہ ان کی اہلیہ اور بچوں کے نام جائیداد کو فروخت کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کے مقدمے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp