انڈیا کی ریاست چنئی میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد طالبہ کی خودکشی


لڑکی

انڈیا کی ریاست چنئی میں یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد خود کشی کر لی جس کے بعد یونیورسٹی میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ستیایامبھا یونیورسٹی کے طلبہ نے بدھ کی رات پیش آنے والے واقعے کے بعد یونیورسٹی کیمپس کا فرنیچر جلا دیا۔

مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طالبہ کی تذلیل کی۔

18 سالہ طالبہ نے نقل کرتے ہوئے پکڑنے کے بعد مبینہ طور پر اپنے کمرے میں لٹک کر خود کشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا میں طلبہ میں خودکشیوں کا رجحان کیوں؟

انڈیا: گھریلو خواتین اپنی جان کیوں لیتی ہیں؟

بھارت:رکشہ ڈرائیور کی امریکی بیوی کے قتل کے بعد خود کشی

ٹائمز آف انڈیا نے یونیورسٹی کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ لڑکی کے جڑواں بھائی اور دوستوں نے لڑکی کی لاش کو برآمد کیا۔

مذکورہ لڑکی کے مرنے کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی طلبہ نے مظاہرے شروع کر دیے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں میٹرس اور فرنیچر کو جلے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک طالب علم نے انڈین نیوز آؤٹ لیٹ ‘دی نیوز منٹ’ کو بتایا: ‘طالب علموں نے مردوں کے ہاسٹل کے باہر موجود سامان کو آگ لگا دی۔ انھوں نے ایک درخت کو بھی جلا دیا۔ میرے خیال سے عمارت کو نقصان نہیں پہنچا۔ میں نے رات 11 بجے کالج کے گیٹ کے باہر ہجوم کو دیکھا۔’

پولیس کے آنے کے بعد جمعرات کی صبح احتجاج ختم ہو گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp