پیر کو نیا آئی فون آ رہا ہے


iphone-h1

توقع کی جا رہی ہے کہ پیر کو ایپل آئی فون ایس ای نامی ایک نیا آئی فون لانچ کر دے گا۔ اس کی شکل آئی فون فائیو ایس جیسی ہونے کی خبریں ہیں، لیکن اس میں ایپل اے نائن پروسیسر اور بارہ میگا پکسل کا کیمرہ ہو گا جو کہ فور-کے ویڈیو بنانے کا اہل ہو گا۔

فائیو ایس کی طرح اس کی چار انچ کی سکرین ہو گی۔ اس سے پہلے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اس فون کی شکل آئی فون سکس جیسی ہو گی لیکن تازہ ترین خبروں کے مطابق یہ شکل و صورت میں آئی فون فائیو ایس جیسا ہو گا۔

یہ سولہ جی بی، اور چونسٹھ جی بی کے ورژن میں دستیاب ہو گا۔ یہ آئی فون فائیو ایس کی جگہ لے گا اور اس کی قیمت ساڑھے چار سو ڈالر سے شروع ہو گی۔


Comments

FB Login Required - comments