ایشز سیریز: برسبین ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا


کرکٹ

برسبین میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے ہیں۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ 64 اور شان مارش 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

آسٹریلیا کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے 137 مزید رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ایشز سیریز: پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام تک دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر

کرکٹ

دونوں بیٹسمینوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں اب تک 89 رنز بنائے ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن صرف 76 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار ابتدائی بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

میزبان ٹیم کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں بین کرافٹ نے پانچ، ڈیوڈ وارنر نے 26، عثمان خواجہ نے 11 اور ہینڈز کوم نے 14 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے جیمز اینڈرسن، کرس براڈ، معین علی اور جیک بال نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور معین علی نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 302 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے جیمز وِنس نے 83، سٹون مین نے 53 اور ڈیون ملان نے 56 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر کمنز اور مچل سٹارک نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ ایشزیز سیریز کی فاتح رہی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32287 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp