پدماوتی پر مودی، امیتابھ، عامر خان اور شاہ رخ کیوں خاموش ہیں؟


امیتابھ ، عامر ، شاہ رخ کی جانب سے کسی طرح کا تبصرہ اب تک کیوں نہیں آیا؟

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار شتروگھن سنہا نے فلم پدماوتی پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پدماوتی کا معاملہ ابھی سرخیوں میں ہے اور لوگ اس بات کو جاننا چاہتے ہیں کہ آخربڑے بڑے اداکار جن میں خاص طور پر امیتابھ بچن، عامرخان اور شاہ رخ خان شامل ہیں کی جانب سے کسی طرح کا تبصرہ اب تک کیوں نہیں آیا ؟

اور سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزیراعظم مودی نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جو معنی خیز ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شترو گھن سنہا کا کہنا تھا جہاں تک میرے کچھ کہنے کا سوال ہے تو میں اسی وقت کچھ کہوں گا جب سنجے لیلا بھنسالی اس معاملے پرکچھ کہیں گے کیونکہ میں اسی وقت بولتا ہوں جب مجھے بولنا ہوتا ہے ،میں فلمسازوں کے مفادات اور راجپوت کمیونٹی کی عظیم روایات ، قربانی وشجاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کچھ کہوں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).