بلیک فرائیڈے یا مبارک فرائیڈے؟


بلیک فرائیڈے سیل

مغربی ممالک میں بلیک فرائیڈے پر سیل لگتی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں شاپنگ کرتے ہیں (فائل فوٹو)

سوشلستان میں لوگ اس بات پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں کہ فلم ’ورنہ‘ جس کے بارے میں اتنا طوفان برپا ہوا وہ اتنی بری کیوں ہے۔ فلم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور لکھنے والے لکھتے ہیں کہ بجائے اس کے کہ فلم کے موضوع پر بحث ہو لوگ یہ بحث کر رہے ہیں کہ یہ فلم کتنی کنفیوز کرنے والی ہے۔

مگر ہم آج بات کریں گے سوشل میڈیا پر بلیک فرائیڈے پر جاری بحث پر جس پر شدید ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔

بلیک فرائیڈے یا مبارک فرائیڈے؟

دنیا بھر میں منائے جانے والے دنوں پر پاکستان میں تنازع کوئی نئی بات نہیں۔ کبھی ویلنٹائن ڈے اور کبھی ہیلووین پر تنازع اور اس پر پابندیاں یا مذہبی بحث ایک معمول بنتا جا رہا ہے۔

ایک جانب جہاں ان دنوں کے معاشی اور مالی عوامل ہیں جن کی وجہ سے انہیں نظرانداز کرنا کسی مذہبی یا غیر مذہبی شخص کے لیے آسان نہیں تو بقول علی رانا ان سب تہواروں یا دنوں کو ‘اسلامائز کیا جا رہا ہے جیسے اب بلیک فرائیڈے کا نام بدل کر بلیسڈ فرائیڈے رکھ دیا گیا ہے۔’

یہ بھی پڑھیے

سوشلستان: ’مجھے سکرپٹ لکھنے والے سے گلہ نہیں‘

سوشلستان یا غائبستان

رینجرز سوشل میڈیا پر بھی چھائے رہے

’عوام نے منتخب کیا، عدلیہ نے ہٹایا‘

ولیہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میں پاکستان میں بلیک فرائیڈے کی سیلوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں مگر سمجھ نہیں پا رہی۔ کیا سیل لگانے والوں میں کوئی نہیں جانتا کہ بلیک فرائیڈے تھینکس گِوِنگ کے بعد کا دن ہے اور ایک چُھٹی ہوتی ہے جس کی امریکہ میں تاریخی اہمیت ہے مگر پاکستان کے ساتھ اس کا کوئی بھی واسطہ نہیں ہے‘۔

ہادی لیلانی نے ٹویٹ کی کہ ‘میں پاکستان میں اس بلیک فرائیڈے کی اصطلاح کے فروغ کی مذمت کرتی ہوں۔ جمعے کا دن سب سے بہتر دن ہوتا ہے جو سیاہ نہیں ہو سکتا‘۔

بلیک فرائیڈے کے ارتقا پر عدیل اظہر نے ٹویٹ کی کہ ‘دراز (ایک آن لائن شاپنگ ویب سائٹ) کا بلیک فرائیڈے بِگ فرائیڈے ہو گیا ہے۔ بلیک فرائیڈے وائٹ فرائیڈے ہو گیا ہے۔ مبارک ہو پاکستان نے جمعے کی عزت بحال کر دی۔’

جواد یوسفزئی کا خیال تھا کہ ‘عید اور رمضان پر قیمتوں میں کمی کرنا زبردست ہو گا نہ کہ مغرب کی غلامی میں شروع کیے گئے اس بلیک فرائیڈے کے رجحان میں۔’

محمد جمیل نے اس ساری بحث میں ایک اہم نکتے کی بات کرتے ہوئے لکھا ‘پاکستان میں بلیک فرائیڈے کی نقل بِگ فرائیڈے یا مبارک فرائیڈے اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ہر وہ چیز جو اخلاقیات یعنی مورل بریگیڈ کی جانب سے حرام قرار دی جائے اسے با آسانی ذاتی مفاد اور فائدے کے لیے حلال قرار دیا جا سکتا ہے۔’

علی الہٰی نے اس بات پر مزید وضاحت کی کہ ‘پاکستان میں زندگی کے تمام شعبوں کی طرح مذہب کو ایک بار پھر مالی مفاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ مبارک فرائیڈے یا بلیک فرائیڈے؟’

اس ہفتے کی تصاویر

پشاور

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پشاور میں لی گئی ایک تصویر جس میں یہ بچہ ماسک بیچنے کے لیے سڑک کنارے بیٹھا ہے
کراچی

کراچی کی مصروف شاہراہ پر ایک بچی اور اس کے والد دو بسوں کی درمیان آکر کچلے گئے جس کے بعد مشتعل افراد نے بسوں کو نذرِ آتش کر دیا

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp