پولیس کا مقابلہ حسن


دنیا بھر میں جرائم اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پولیس کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی دن منایا جاتا ہے لیکن روس میں اس موقع پر ہر سال خوبصورت خواتین پولیس اہلکاروں کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

دنیا کے ہر ملک میں جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی خدمات کے اعتراف میں ایک مخصوص دن منایا جاتا ہے۔ بیشتر اقوام اس دن کو صرف علامتی طور پر مناتی ہے لیکن روس میں اس دن خوبصورت خواتین اہلکاروں کے درمیان مقابلہ حسن کروایا جاتا ہے۔

 

روس میں خواتین پولیس اہلکاروں کے مقابلہ حسن کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا انعقاد پولیس افسران کا ہی ایک پینل کرواتا ہے اور ان مقابلوں میں صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ خواتین اہلکاروں کی مضبوطی بھی پرکھی جاتی ہے۔  مقابلے میں حصہ لینے کی خواہشمند پولیس اہلکار وردی میں لی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی ہیں جن میں سے اہلکاروں کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

گزشتہ برس یہ مقابلہ داریا پلیٹوا نامی پولیس اہلکار نے اپنے نام کیا تھا جو کہ 2 بچوں کی ماں بھی ہے۔ داریا نے اس مقابلے کے دوران ناصرف اپنی پیشہ وارانہ مہارت بلکہ رقص اور گلوکاری کے ذریعے بھی ججز کو متاثر کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).