اوبر ہیک ہونے کی تشویش ناک واردات


دنیا کی معروف ٹیکسی سروس اوبر کے 5 کروڑ 70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا ہیک ہونے اور اسے حاصل کرنے کے عوض ایک لاکھ ڈالر تاوان ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اوبر کمپنی کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا گزشتہ سال چوری ہوا جسے حاصل کرنے کے عوض کمپنی کی جانب سے سائبر ہیکرز کو ایک لاکھ  ڈالرز کی خطیر رقم ادا کرنی پڑی، اوبر کمپنی نے انتظامیہ کو بتایا کہ 2016 کے آخر میں دو افراد نے ہیکنگ کے ذریعے کمپنی کے 57 ملین صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جس میں صارفین کے نام، ای میل ایڈریس  اور فون نمبرز سمیت امریکا میں اوبر کے 6 لاکھ ڈرائیورز کے لائسنس نمبر بھی شامل تھے۔

کمپنی نے یہ واردات ہونے کے باوجود اپنے صارفین اور ڈرائیورز کو لاعلم رکھا جس پر ڈیٹا پروٹیکشن کے برطانوی ادارے نے کہا ہے کہ یہ واردات تشویش ناک ہے اور اس سے اوبر کا ڈیٹا محفوظ ہونے کے معاملے پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں، ماہرین نے یہ سوال ابھی اٹھایا ہے کہ اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ اوبر کی جانب سے تاوان کی ادائیگی کے بعد ہیکرز نے چوری شدہ ڈیٹا ضائع کیا کہ نہیں؟ تاہم اوبر نے یہ نہیں بتایا کہ ہیکرز نے انہیں کس طرح یقین دہانی کرائی کہ ڈیٹا ضائع کردیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).