بلیک فرائیڈے کی وجہ سے امیزون کا مالک ایک کھرب ڈالر کا مالک


امیزون کے مالک جیف بیزو کی کل دولت اب ایک کھرب ڈالر ہو چکی ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں۔ جنوری 2017 میں جیف بیزو دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی تھے اور ان سے آگے امانسیو اورٹیگا، وارن بفٹ اور بل گیٹس تھے۔

بلیک فرائی ڈے پر بے تحاشا فروخت کی وجہ سے امیزون کے مالک جیف بیزو کی دولت میں ایک ہفتے کے اندر ڈھائی ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ دوسری طرف مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے اپنی پانچ فیصد دولت یعنی ساڑھے چار ارب ڈالر خیرات کر دیے اور یوں جیف بیزو دنیا کے امیر ترین آدمی قرار پائے۔ بل گیٹس کا ہاتھ خیرات کے معاملے میں بہت زیادہ کھلا ہے اور اندازہ لگایا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنی دولت کو خیرات نہ کرتے تو اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت ڈیڑھ کھرب ڈالر ہوتی۔ اس وقت وہ تقریباً 87 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).