آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی : 20 ہلاک


\"rain\"آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش قہر بن گئی، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم، شاہراہ جہلم اور مظفر آباد راولپنڈی روڈ سمیت متعدد شاہرایں بند ہو گئیں
خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، چھتیں گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں اور خواتین سمیت بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔ آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش قہر بن گئی، مظفر آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے ، ضلع باغ کے نواحی گاوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر گھر گر گیا جس سے چھ افراد مٹی کے تودے تلے دب گئے ، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت چار بچیوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔ تاہم گھر کا سربراہ اور اس کی بیوی دم توڑ گئے۔ آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر گر گئے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم،شاہراہ جہلم اور مظفر آباد راولپنڈی روڈ سمیت متعدد شاہرایں بند ہو گئیں۔ لوئر دیر میں گھر کی چھت موسلادھار بارش سے گر گئی جس سے 5 افراد کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا، حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے۔ ادھر کرم ایجنسی کے نواحی علاقے گوندال میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments