بہتر محسوس کر رہا ہوں، چند روز تک معائنہ کراﺅں گا: پرویز مشرف


\"parvaiz\"سیاست پہلے،علاج بعد میں،سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بہت بہتر محسوس کررہاہوں، دو چار روز میں معائنہ کراوں گا۔
پاکستان میں بیمار پرویز مشرف نے دبئی پہنچ کر میڈیکل چیک اپ منسوخ کردیا اور سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں۔ پرویز مشرف نے دبئی میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی، ہشاش بشاش مشرف اپنے مخصوص انداز میں خود چلتے ہوئے آئے، ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں انہوں نے کسی درد کی شکایت نہیں کی۔
اس ملاقات میں کسی کو موبائل فون یا کیمرا لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ صحت سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت بہتر محسوس کررہاہوں، دو چار روز میں ڈاکٹر سے معائنہ کراوں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments