پرویز مشرف واپس نہ آئے تو انٹرپول کے ذریعے لائیں گے : رانا ثنااللہ


\"ranaپنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور وہ وطن واپس نہ آئے تو انہیں انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہناتھاکہ متحدہ قومی موومنٹ پر ”را“ سے فنڈنگ لینے کا الزام نیا نہیں ہے، وزیر داخلہ نے کمیٹی بنادی ہے، ٹھوس ثبوت پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل سے متعلق علماءکا رویہ درست نہیں ہے، علمائے کرام کو خط لکھ دیا ہے، اگر قرآن و سنت کے لحاظ سے اس میں غلطی ہے تو ترمیم کے لئے تیار ہیں۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے کسی بھی مقدمے میں مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم نہیں دیا، وارنٹ جاری ہوئے تو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments