ورون کو دبنگ خان کی وجہ سے بڑا نقصان


\"salmanورون دھون کیلئے ان کی فلموں کی کامیابی کے پیش نظر گزشتہ برس کو خوش قسمت قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکارکو سٹار نیٹ ورک کی جانب سے چھ فلموں کی پیشکش کی گئی۔ اداکار سٹار نیٹ ورک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے ہی والے تھے کہ سلمان خان کی وجہ سے ان کا یہ معاہدہ منسوخ ہو گیا۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان کے منیجر نے عین موقع پر مداخلت کرتے ہوئے فلموں کی پروڈیوسر ریشما شیٹھی کو ورون کے بجائے سپر سٹار سلمان خان کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا جس پر انھوں نے حامی بھی بھر لی۔ ذرائع کے مطابق اگرچہ ریشما، ورون دھون کے ساتھ 180کروڑ فی فلم30کروڑ کی ڈیل سے مطمئن تھیں تاہم جب انھیں سلمان خان کی مقبولیت کے متعلق انکے منیجر کی جانب سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا تو انھوں نے اپنا ارادہ تبدیل کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ ریشما، سلمان خان کو مذکورہ چھ فلموں کیلئے فی فلم50کروڑ کی پیشکش کیلئے راضی ہو چکی ہیں تاہم سلمان خان کے منیجر کا کہنا ہے کہ ورون دھون جیسے نئے اداکار کے مقابلے میں سپر سٹار کو صرف 20کروڑ زیادہ کی پیشکش درست نہیں انھیں معاوضے میں اضافہ کرنا چاہیے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments