کپل شرما کا مجسمہ بھی مادام تساﺅ میوزیم کا حصہ


\"kapil\"آئی بی این لائیو کی ایک رپورٹ کے مطابق خبریں ہیں کہ مشہور کامیڈین کپل شرما کا مجسمہ بھی مادام تساو میوزیم کا حصہ بننے جارہا ہے۔
اگرچہ کپل شرما کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے فینز نے کپل کی پیمائش لیے جانے کے حوالے سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بظاہر ان تصاویر میں کپل شرما کی پیمائش لینے والی ٹیم وہی ہے، جو مودی کی پیمائش لینے کے لیے ہندوستان آئی، یہ ملاقات ممبئی کے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹیم نے کپل کے مجسمے پر کام کا آغاز کردیا ہے جو 6 ماہ میں تیار ہوگا۔
واضح رہے کہ مادام تساو¿ میوزیم میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے بچن، مادھوری ڈکشٹ، کرینہ کپور، سلمان خان اور ہریتک روشن کے مجسمے موجود ہیں اور اگر یہ خبریں درست ثابت ہوئیں تو رواں سال نریندر مودی کے ساتھ ساتھ کپل شرما کا مجسمہ بھی میوزیم کی زینت بن جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments