سنی لیون شاہ رخ کے ساتھ آئٹم سانگ کریں گی


suny loeonبالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم”رئیس“ میں آئٹم سانگ کریں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون فلم نگری میں اپنے مخصوص کردار کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں جس کے باعث انہوں نے متعدد بار پریشانی کا اظہار کیا ہے جب کہ فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں خصوصاً حکمران خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنا ان کی ہمیشہ سے ہی خواہش رہی ہے جس کے باعث مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھرچکے ہیں تاہم اب ان کی یہ خواہش شاہ رخ خان نے پوری کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ”رئیس“ 1980 کی دہائی پر مبنی ہے جس کے لیے اسی دور کے گانے کی ضرورت تھی جس پر فلم کے ڈائریکٹر نے 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم ”قربانی“ کے شہرہ آفاق گیت ”لیلا او لیلا“ کو منتخب کرتے ہوئے فلم میں آئٹم سانگ کے طور پر شامل کرلیا ہے جب کہ اس پر اداکارہ سنی لیون کو”آئٹم سانگ“ کے لیے شاہ رخ خان کی تجویز پر شامل کیا گیا ہے۔
سنی لیون ”آئٹم سانگ“ میں اداکارہ زینت امان کی طرح سفید گاو¿ن میں رقص کرتی نظر آئیں گی جس کے لیے ممبئی میں بڑا سیٹ تیار کیا جارہا ہے جہاں اگلے ماہ آئٹم سانگ کی شوٹنگ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فلم”رئیس“ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی مرکزی کردار ادا کریں گے۔


Comments

FB Login Required - comments