پڑوسی کی شکایت پر پولیس نے کرینہ کپور کی پارٹی بند کرا دی


karinaبالی ووڈ کی حسینہ کرینہ کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم کی اینڈ کاکی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں اپنی فلم کی سکریننگ کو بھی انجوائے کر رہی ہیں لیکن یہ خوشی شاید کرینہ کے پڑوسیوں کو پسند نہ آئی اور پولیس بلا لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے گھر انکی فلم کی اینڈ کاکی پرائیویٹ سکریننگ رکھی گئی تھی جس میں ان کے قریبی دوست سونم کپور، کرن جوہرسمیت ان کی بہن کرشمہ کپور اور دیگر شامل تھے۔
رات دیر تک جاری اس پارٹی کے رنگ میں بھنگ اس وقت پڑا جب پڑوسیوں کے شور کی شکایت کرنے پر پولیس اہلکار کرینہ کے گھر پہنچ گئے اور یہ پارٹی ختم کروادی،واضح رہے کرینہ کپور اور ارجن کپورکی نئی فلم کی اینڈ کا یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


Comments

FB Login Required - comments