ورلڈ ٹی ٹونٹی کا سب سے بڑا معرکہ آج ہو گا


\"match\"ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، ٹائیگرز کو نوچ کر زخمی کرنے والے قومی شاہین آج سورماو¿ں کی \” ایسی کی تیسی \” کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنے والے بوم بوم آفریدی نے بدھ کو کلکتہ میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف افتتاحی میچ میں گیند اور بلے کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔ گھر کے شیروں کو گھر میں ڈھیر کرنے کا موقع آگیا ، دلوں کو تھام لو ، دھونی الیون کی دھلائی کا وقت آگیا ، ورلڈ ٹی 20 کا سب سے بڑا امتحان مشن کلکتہ میں بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ سپر ٹین مرحلے کے افتتاحی میچ میں کیویز نے بھارتی سورماوں کا غرور خاک میں ملا دیا تھا ، ایک سوستائیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں دھونی الیون اناسی رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ جبکہ گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کو پچپن رنز سے مات دے کر ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں فاتحانہ آغاز کیا، بوم بوم آفریدی نے انچاس رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے کے بعد دو وکٹیں بھی اڑائیں۔ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے اور وہ یقینی طور پر انڈیا پر ایک نفسیاتی برتری رکھتے ہیں۔ جبکہ انڈیا کی ٹیم افتتاحی میچ نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد اس میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کرے گی۔ مختصر فارمیٹ کے بڑے میچ کے دوران موسم بھی اپنا رنگ خوب دکھائے گا، رپورٹس کے مطابق آج کلکتہ میں تیز ہواو¿ں کیساتھ گرج چمک کا بھی امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ آسمان پر گرج چمک کے علاوہ گراو¿نڈ میں بھی شائقین کو خوب طوفانی پرفارمنسز دیکھنے کا موقع ملے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments