پاکستانی ہائی کمشنر کی کرکٹ ٹیم سے ملاقات


pakistani highبھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط جمعے کو نئی دہلی سے کلکتہ پہنچ گئے ان کے ساتھ پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ بھی موجود تھا۔عبدالباسط نے کلکتہ کے فائیو سٹار ہوٹل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔
انہوں نے کپتان شاہد آفریدی، منیجر انتخاب عالم، کوچ وقار یونس اور کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور انہیں بتایا کہ پاک بھارت میچ کی کیا اہمیت ہے۔
انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ قوم آپ سے اچھی کارکردگی کی توقع کررہی ہے، امید ہے کہ قوم کو پاکستانی ٹیم کی جانب سے خوش خبری ملے گی۔


Comments

FB Login Required - comments