ممتا بینر جی، عمران خان، وسیم ،سچن اور امیتابھ بچن میچ دیکھیں گے


cricketانضمام الحق ہفتے کی شام ایڈن گارڈنز میں پاک بھارت میچ سے قبل ہونے والی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے،انضمام الحق افغانستان کے کوچ ہیں۔سارو گنگولی نے انہیں تقریب میں مدعو کیا لیکن انضمام نے معذرت کرلی۔
انضمام نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ممبئی جارہے ہیں، میچ چھوڑ کر کلکتہ آنا مشکل ہوگا۔ دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی بھی میچ دیکھنے ایڈن گارڈنز آئیں گی۔ ان کے علاوہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن، عمران خان، سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ اور وسیم اکرم بھی میدان میں موجود ہوں گے۔
آئی سی سی کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل آدھے گھنٹے کی تقریب میں ممتا بینر جی، عمران خان، سچن ٹنڈولکر اور امیتابھ بچن تقریر کریں گے۔ میچ شروع ہونے سے قبل امیتابھ بچن بھارتی جبکہ شفقت امانت علی پاکستان کا قومی ترانہ گائیں گے۔


Comments

FB Login Required - comments