بیویوں کو پیٹنے کے اسلامی اصول: سعودی عالم کی تشریح


\"alarfi\"

 پاکستان اور عرب دنیا میں مذہبی ٹاک شوز نے مقامی ٹی وی کی سکرینوں پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں عامر لیاقت حسین کی ریٹنگ کو کوئی نہیں چھو سکتا ہے تو سعودی عرب میں بھی ان جیسے  ایک صاحب مقبول ہیں۔

ایسے ہی ایک ٹاک شو کے میزبان محمد العریفی ہیں جن کے دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ یہ حضرت جوان مردوں کو مختلف موضوعات پر مشورے دیتے ہیں۔ ایک سیگمنٹ میں عورتوں کو مارنے کے اصول بتاتے ہوئے کہتے ہیں، \”جیسے آپ گدھے کو یا اونٹ کو کسی خاص سمت پر لے جانے کے لئے اس کے چہرے پر نہیں مارو گے ویسے ہی عورتوں کو بھی چہرے پر نہیں مارنا چاہئے ہے۔\” آگے فرماتے ہیں، \”جسم پر اور بھی جگہیں ہیں جہاں مارنے کی اجازت ہے جیسے بازؤں پر، پنڈلیوں پر یا پشت پر جو مقامات دوسروں کو نہیں دکھائی دیتے۔

اس سے پہلے العریفی کو برطانیہ اور سویزرلینڈ میں جہادی تبلیغ کرنے کی بنیاد پر میں داخلے پر پابندی کا بھی سامنا رہا ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔